ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف پاکستان کی قومی اسمبلی سے 244 ووٹ لیکر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب وزیر اعظم آج شام کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری آج ان سے حلف لیں گے۔ نوازشریف کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم اور تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی سے تھا۔ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے جے یوآئی(ف)، ایم کیو ایم ، آفتاب خان شیرپاؤ اور فاٹاارکان کی حمایت حاصل تھی ، انہوں نے 244 ووٹ حاصل کئے، مخالف امیدواروں مخدوم امین فہیم 42 اور مخدوم جاوید ہاشمی 31 ووٹ حاصل کرسکے۔ وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری آج شام ایوان صدر میں نوازشریف سے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲